Do you want to get rid of stomach heat

* Do you want to get rid of stomach heat ...? * Everyone suffers from indigestion, gastritis or other problems and this is usually the result of stomach heat, which can be caused by eating more spicy food, smoking or drinking alcohol, night sweats, etc. ۔ Gastric or peptic ulcer: It is the only gastrointestinal tract that needs to be controlled and controlled. Otherwise, it can lead to serious health problems. There is no clear cause for this problem, but some things can definitely increase the risk, such as spicy foods, overeating, night sweats, taking more painkillers, a sedentary lifestyle and ulcers. The good news is that it can be treated with some foods at home, ie it can reduce the heat in the stomach, but if the problem persists, a doctor should be consulted. Here you will learn about foods that can help reduce stomach heat. * Yogurt * Yogurt is a food that helps increase the amount of healthy bacteria in the stomach, which helps in expelling heat from the stomach while also improving the digestive system and other functions. * Cold milk * Cold milk also lowers the temperature of the stomach while also helping to reduce the acidity in the stomach, its soothing feature relieves the discomfort caused by the heat of the stomach. Drinking a glass of cold milk can be beneficial to get rid of this problem. * Boiled rice * Gastric or peptic ulcer: It is the only medicine which can cure gastric ulcer most effectively. It can also be used to treat gastric ulcer. ۔ *Mint* Mint can also help relieve stomach heat due to its cooling effect. A cup of mint water or tea is also enough to reduce the level of excess acid in the stomach. * High water foods * Eat apples, peaches, watermelons and cucumbers, while staying away from sour foods that can increase stomach acidity by increasing acidity. * More water * Drinking large amounts of water can immediately reduce the heat in the stomach, water also helps to expel the toxic effects caused by excess heat while keeping the digestive system healthy. * Coconut water * Coconut water helps to normalize the acidity level in the stomach, which also cools the gastric lining and reduces heat dissipation. Note: This article is for general information only. Readers should also consult their physician in this regard. *کیا آپ معدے کی گرمی کو دور کرنا چاہتے ہیں...؟* بدہضمی، معدے میں ورم یا دیگر مسائل کا سامنا سب کو ہی ہوتا ہے اور ایسا عام طور پر معدے کی گرمی کا نتیجہ ہوتا ہے، جس کی وجہ زیادہ مصالحے دار کھانے، تمباکو نوشی یا الکحل، رات گئے منہ چلانے کی عادت وغیرہ ہوسکتی ہے۔ معدے کی گرمی یا اضافی درجہ حرارت زیادہ تیز نظام ہاضمہ کا نتیجہ ہوتا ہے اور اسے کنٹرول کیا جانا ضروری ہوتا ہے ورنہ صحت کے لیے پیچیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ویسے تو اس مسئلے کی کوئی واضح وجہ نہیں مگر کچھ چیزیں ضرور اس کا خطرہ بڑھاسکتی ہیں جیسے مصالحے دار غذائیں، زیادہ کھانا، رات گئے منہ چلانے کی عادت، زیادہ درد کش ادویات لینا، سست طرز زندگی اور السر وغیرہ۔ اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں بھی کچھ غذاﺅں سے اس کا علاج ممکن ہے یعنی معدے کی گرمی کو کم کیا جاسکتا ہے، تاہم اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔ یہاں آپ ان غذاﺅں کے بارے میں جان سکیں گے جو معدے کی گرمی میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ *دہی* دہی معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھانے میں مدد دینے والی غذا ہے جس سے معدے کی گرمی کے اخراج میں مدد ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ *ٹھنڈا دودھ* ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے جبکہ معدے میں تیزابیت کو بھی کم کرنے میں مددگار ہے، اس کے سکون پہنچانے والی خصوصیت معدے کی گرمی سے ہونے والی بے آرامی کو دور کرتی ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا اس مسئلے سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ *ابلے ہوئے چاول* معدے میں گرمی کی ویسے تو اکثر علامات سامنے نہیں آتیں ماسوائے بے آرامی کے، ایسا ہونے پر ابلے ہوئے سفید چاول بھی معدے کو ٹھنڈک پہنچا سکتے ہیں اور پانی کی مقدار بڑھاتے ہیں، دہی کے ساتھ سادے چاول کھانا اس اثر کو زیادہ تیز کردیتا ہے۔ *پودینہ* پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر ہے۔ ایک کپ پودینے کا پانی یا چائے معدے میں اضافی تیزابیت کی سطح میں بھی کمی لانے کے لیے کافی ہے۔ *زیادہ پانی والی غذائیں* سیب، آڑو، تربوز اور کھیرا وغیرہ کھائیں جبکہ کھٹی غذاﺅں سے دور رہیں جو کہ تیزابیت کو بڑھا کر معدے کی گرمی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ *زیادہ پانی* زیادہ مقدار میں پانی پینا فوری طور پر معدے کی گرمی میں کمی لاسکتا ہے، پانی اضافی گرمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے اثرات کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔ *ناریل کا پانی* ناریل کا پانی معدے میں تیزابیت کی سطح کو معمول میں لانے میں مدد دیتا ہے جس سے معدے کی لائننگ کو بھی ٹھنڈک ملتی ہے اور حرارت کے اخراج میں کمی آتی ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Comments