THE PAST MUSLIMS AND OTHERS NATION

When US President Trump warned Saudi Arabia that your government could not last even two weeks without US protection. In those days, a camel in Saudi Arabia was adorned with gold kahar worth 16 million riyals. What a horrible scene of Islam when Mutasimullah stood in front of Hulagu Khan, the grandson of Genghis Khan, bound in iron chains and shackles ...! When it came time to eat, Hulagu Khan himself ate in a simple pot and the caliph put diamond jewels in gold saucers in front of him ...! Then he said to Mutasim: "Eat, eat to your heart's content, eat the gold and silver you used to collect." The crown prince of Baghdad stood as a picture of helplessness and helplessness. He said, "How can I eat gold?" Hulagu immediately said: "Then why did you collect this gold and silver?" The Muslim whom his religion encouraged to make weapons and raise horses, Couldn't answer anything ...! Hulagu Khan looked around and saw the nets and strong doors of the palace And the question asked: "Why didn't you melt these nets and make iron arrows?" Why didn't you give money to your soldiers instead of collecting these gems so that they could fight my forces with courage and bravery? " Khalifa answered regret: "That was God's will." Hulagu said in a thunderous tone: "Then whatever happens to you will be God's will." Hulagu Khan wrapped Mutasim Baallah in a special cloak and trampled him under the hoofs of horses and Chashma Falak saw that he had turned Baghdad into a graveyard ...! "Today I have erased Baghdad from the face of the earth and now no power in the world can make it the Baghdad of the past ...!" And that's what happened ... History counts victories the castle, Clothing, Diamonds, Jewelry And not all kinds of delicious food ...! There was nothing to eat in the house of the Holy Prophet (sws) but swords were definitely hanging on the wall. Just imagine ...! When the laboratory on the sticky of Europe And research centers were being set up when an emperor was building a Taj Mahal in memory of his beloved with the help of wealth. And Meanwhile, the King of Britain was laying the foundation of King Edward Medical School for research on the death of Delivery during his reign ...! When the bombs of science and art were exploding in the West, singers like Tan Sen were inventing new melodies here and young beautiful and attractive dancers were the adornment of the royal court ...! When the navies of the British, French and Portuguese were knocking on the gates of the subcontinent, our masters were intoxicated with wine and kebabs and chung and rabab. Does history have any interest in whether the coffers of the rulers are full or empty? Are diamonds in the crown of emperors or not? Is there a swarm of compliments, eulogies, drummers, prostitutes, scholarship poets and dignitaries in the courts or not? History is only interested in success and history never accepts excuses ...! And those who do not understand this fact will be no less than the caliph Mutasimullah. May Allah protect our country and army. Amen ‏جب امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو جتلایا کہ امریکی تحفظ کے بغیر تمہاری حکومت دو ہفتے بھی نہیں چل سکتی۔ ان ہی دنوں سعودیہ میں ایک اونٹ کو 16 ملین ریال کا سونے کاہار پہنایا گیا تھا ۔ اسلام کا کتنا عبرتناک منظر تھا جب معتصم بااللہ آہنی زنجیروں اور بیڑیوں میں جکڑا چنگیز خان کے پوتے ہلاکو ‏خان کے سامنے کھڑا تھا۔۔۔۔۔! کھانے کا وقت آیا تو ہلاکو خان نے خود سادہ برتن میں کھانا کھایا اور خلیفہ کہ سامنے سونے کی طشتریوں میں ہیرے جواہرات رکھ دیے۔۔۔۔۔! پھر معتصم سے کہا : " کھاؤ، پیٹ بھر کر کھاؤ، جو سونا چاندی تم اکٹھا کرتے تھے وہ کھاؤ " بغداد کا تاج دار بےچارگی و بےبسی کی تصویر بنا کھڑا تھا۔۔۔۔۔۔ ‏بولا " میں سونا کیسے کھاؤں؟ " ہلاکو نے فورا کہا : " پھر تم نے یہ سونا اور چاندی کیوں جمع کیا؟ وہ مسلمان جسے اس کا دین ہتھیار بنانے اور گھوڑے پالنے کے لئے ترغیب دیتا تھا، کچھ جواب نہ دے سکا۔۔۔۔۔! ہلاکو خان نے نظریں گھما کر محل کی جالیاں اور مضبوط دروازے دیکھے اور ‏سوال کیا: " تم نے ان جالیوں کو پگھلا کر آہنی تیر کیوں نہیں بنائے ؟ تم نے یہ جواہرات جمع کرنے کی بجائے اپنے سپاہیوں کو رقم کیوں نہ دی کہ وہ جانبازی اور دلیری سے میری افواج کا مقابلہ کرتے؟" خلیفہ نے تأسف سے جواب دیا: " اللہ کی یہی مرضی تھی " ‏ہلاکو نے کڑک دار لہجے میں کہا: " پھر جو تمہارے ساتھ ہونے والا ہے وہ بھی خدا ہی کی مرضی ہوگی " ہلاکو خان نے معتصم بااللہ کو مخصوص لبادے میں لپیٹ کر گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روند ڈالا اور چشم فلک نے دیکھا کہ اس نے بغداد کو قبرستان بنا ڈالا۔۔۔! ہلاکو نے کہا " آج میں نے بغداد کو ‏صفحہ ہستی سے مٹا ڈالا ہے اور اب دنیا کی کوئی طاقت اسے پہلے والا بغداد نہیں بنا سکتی۔۔۔۔!" اور ایسا ہی ہوا۔۔۔۔ تاریخ تو فتوحات گنتی ہے محل، لباس، ہیرے، جواہرات اور انواع و اقسام کے لذیذ کھانے نہیں۔۔۔۔۔! رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا مگر دیوار پر تلواریں ضرور لٹکی ہوئی ہوتی تھیں۔ ذرا تصور کریں۔۔۔۔۔۔! جب یورپ کے چپےچپے پر تجربہ گاہیں اور تحقیقاتی مراکز قائم ہو رہے تھے تب یہاں ایک شہنشاہ دولت کا سہارا لے کر اپنی محبوبہ کی یاد میں تاج محل تعمیر کروا رہا تھا اور اسی دوران برطانیہ کا بادشاہ اپنی ملکہ کے دوران ڈلیوری فوت ہو جانے پر ریسرچ کے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل سکول کی بنیاد رکھ رہا تھا۔۔۔۔۔! ‏جب مغرب میں علوم و فنون کے بم پھٹ رہے تھے تب یہاں تان سین جیسے گوئیے نت نئے راگ ایجاد کر رہےتھے اور نوخیز خوبصورت و پرکشش رقاصائیں شاہی درباروں کی زینت و شان بنی ہوئی تھیں۔۔۔۔۔۔! ‏جب انگریزوں، فرانسیسیوں اور پرتگالیوں کے بحری بیڑے برصغیر کے دروازوں پر دستک دے رہے تھے تب ہمارے ارباب اختیار شراب و کباب اور چنگ و رباب سے مدہوش پڑے تھے۔۔۔ تاریخ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ حکمرانوں کی تجوریاں بھری ہیں یا خالی ؟ شہنشاہوں کے تاج میں ہیرے جڑے ہیں یا نہیں ؟ ‏درباروں میں خوشامدیوں، مراثیوں، طبلہ نوازوں، طوائفوں، وظیفہ خوار شاعروں اور جی حضوریوں کا جھرمٹ ہے یا نہیں ؟ تاریخ کو صرف کامیابیوں سے غرض ہوتی ہے اور تاریخ کبھی عذر قبول نہیں کرتی۔۔۔۔! اور جن لوگوں کو اس حقیقت کا ادرک نہیں ان کا حال خلیفہ معتصم باللہ سے کم نہیں ہو گا۔ اللّه ہمارے ملک و فوج کی حفاظت فرماے آمین ۔۔🌻

Comments